پٹرول ایک روپے فی لٹر سستا، ڈیزل 3 روپے 37 پیسے مہنگا

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے  کے بعد ہو گیا ،نوٹیفکیشن جاری

July 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کر دی گئی ہے جس کا  پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے  کے بعد ہو گیا۔