آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف اور پرامن طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی جبکہ پولنگ کا انعقاد پرامن ماحول میں ہوا۔

July 28, 2026 · اہم خبریں, قومی

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں مکمل کیا گیا۔

اپنے بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی جبکہ پولنگ کا انعقاد پرامن ماحول میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام نے بڑی تعداد میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا اور انتخابی عمل میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ انتخابی دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماہنی میں پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے دوران انتظامی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا گیا، جس سے انتخابی عمل کو پرامن انداز میں مکمل کرنے میں مدد ملی۔