کراچی، حیدرآباد و دیگر شہروں میں 31 جولائی سے 2 اگست تک تیز بارش کا امکان
ٹھٹھہ، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار ، شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا الرٹ جاری
فائل فوٹو
کراچی:صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے 31 جولائی سے 2 اگست تک بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جس کے تحت کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص میں تیزبارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سکھر، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، کشمور، قمبرشہدادکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ٹھٹھہ، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار ، شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا امکان ہے۔