کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

July 29, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کویت کے ہم منصب سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزارتِ امورِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مشرقِ وسطیٰ)  زاہد حسین نے کویتی وزیرِ خارجہ کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

دورے کے دوران دونوں فریقین دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔