کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ عامر رضا کی نیول اور ایئر چیف سے ملاقات
پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال، جنرل عامر رضا کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
فوٹو آئی ایس پی آر
راولپنڈی کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ (سی این ایس سی) جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور بعد ازاں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔