الجزائر میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

بومرداس میں پیش آنے والے حادثے کے بعد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا

July 31, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

شمالی افریقی ملک الجزائر میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس حادثہ آج صبح الجزائر کے صوبہ بومرداس میں پیش آیا، جہاں بس ہائی وے پر مڑتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں جاگری۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔