یاماہا کا موسیقی سے شروع ہوکر آٹو بزنس تک سفر
اس کا مالک پیشے کے لحاظ سے ایک گھڑی ساز اور میڈیکل آلات کی مرمت کا ماہرتھا
تصویر: سوشل میڈیا
پاکستان میں اگر یاماہا کا نام لیا جائے تو موٹرسائیکل ذہن میں آتی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی کا سفر رفتار کے جنون سے نہیں، بلکہ موسیقی کی خوبصورت دھنوں سے شروع ہوا تھا؟ یہ کہانی ہےٹوراکوسو یاماہا کی، جو پیشے کے لحاظ سے ایک گھڑی ساز اور میڈیکل آلات کی مرمت کرنے والے ماہر تھے۔
سال تھا 1887۔ جاپان کے ایک چھوٹے سے اسکول کا قیمتی ریڈ آرگن خراب ہو گیا۔ مرمت کے لیے ٹوراکوسو یاماہا کو بلایا گیا۔ انہوں نے نہ صرف اس آلے کو ٹھیک کیا، بلکہ اس کے اندرونی نظام کو اتنی گہرائی سے سمجھا کہ خود اپنا ایک آرگن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ یہی وہ لمحہ تھا جس نے یاماہا کمپنی کی بنیاد رکھی۔ اگلے چند سال میں، یاماہا جاپان میں پیانو اور موسیقی کے آلات بنانے والا سب سے بڑا نام بن گیا۔لیکن پھر تاریخ نے کروٹ لی۔ دوسری عالمی جنگ شروع ہو چکی تھی اور جاپانی حکومت نے یاماہا کی فیکٹریوں کو اپنے کنٹرول میں لے کر وہاں ہوائی جہازوں کے دھاتی پرپیلر اور فوجی آلات بنانے کا حکم دیا۔
یاماہا کے کاریگر اب موسیقی کی دھنیں چھوڑ کر دھات کو پگھلانے اور انجنوں کی باریکیوں کو سمجھنے لگے۔
دلچسپ کہانی اس وڈیومیں۔