آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزیاں،امریکی کرکٹر پر8 سال کی پابندی
ابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی تین خلاف ورزیوں پر سزا
August 3, 2026 · اسپورٹس
بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو گا: آئی سی سی/ فائل فوٹو
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بودوگم اخیلیش ریڈی نے ابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 کے دوران اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہوگا۔
ٹیگز: