ایک صدی پہلےبحیرہ روم کو ختم کرنے کا حیران کن منصوبہ جو ناکام ہوگیا

جرمن آرکیٹیکٹ نے اٹلانٹروپا کے نام سے انتہائی عجیب اور بڑا خیال پیش کیا

August 4, 2026 · چشم حیرت

تصویر: وکی پیڈیا

 

ہر سال افریقہ کے ساحل سے یورپ تک پہنچنے کی کوشش میں، پاکستانیوں سمیت ہزاروں لوگ بحیرہ روم کو پار کرتے ہوئے ڈوب جاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک صدی پہلے، اسی سمندر کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک ایسا حیران کن منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے تحت اس پورے پانی کو خشک کر کے زمینی ٹکڑے میں تبدیل کیا جانا تھا؟

یہ کہانی شروع ہوتی ہے 1928ء میں، جب ہرمین سورگل(Herman Sörgel ) نامی ایک جرمن آرکیٹیکٹ نے دنیا کے سامنے ایک انتہائی عجیب اور بڑا خیال رکھا۔ اس منصوبے کا نام تھا “اٹلانٹروپا”۔ (Atlantropa)

سورگل کا ماننا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی، بے روزگاری اور جنگوں کے خطرے سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ بحیرہ روم کو سکھا کر یورپ اور افریقہ کو آپس میں جوڑ دیا جائے اور ایک نیا عظیم براعظم بنایا جائے۔
دلچسپ کہانی کی تفصیلات اس وڈیومیں۔