ترکیہ کا ایف 16طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ
پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے جان بچالی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وزارت دفاع
August 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
انقرہ: ترکیہ کا جنگی جہاز ایف 16 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
ترکیے کے وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ شمال مغربی صوبے یالووا میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
وزارت دفاع کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
ٹیگز: