ایڈمرل بریڈ کوپر کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کا دورہ
ایڈمرل بریڈ کوپر نے خطے کے 6 ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد طیارہ بردار جہاز پر موجود امریکی میرینز اور سیلرز سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو ک
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران بحیرۂ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کا دورہ کیا۔
سینٹکام کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے خطے کے 6 ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد طیارہ بردار جہاز پر موجود امریکی میرینز اور سیلرز سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ بریڈ کوپر رواں سال دوسری مرتبہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پہنچے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں انہوں نے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ہمراہ بھی اس بحری جہاز کا دورہ کیا تھا۔
خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکی بحری اور فوجی موجودگی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات پر 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔
ایڈمرل بریڈ کوپر کا طیارہ بردار جہاز کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں بحری سرگرمیاں اور سیکیورٹی صورتحال مسلسل عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔