فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں ناخوشگوار واقعات ، ارجنٹائن فٹبال ٹیم پر پابندیاں اور بھاری جرمانے

ارجنٹائنی مڈ فیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر 10 میچز کی پابندی اور 90 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد

August 21, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

زیورخ: انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال (فیفا) نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے اختتام پر پیش آنے والے بدنظمی اور جھڑپوں کے واقعات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ارجنٹائن کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف انضباطی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

فیفا ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق ارجنٹائنی مڈ فیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر 10 میچز کی پابندی اور 90 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ڈیوڈر ناہوئل مولینا کو 7 میچز کی معطلی اور 90 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں 19 جولائی کو نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کی مکمل تحقیقات کے بعد تجویز کی گئی ہیں۔

سزاؤں کی تفصیلات

لیانڈرو پیریڈیز (مڈفیلڈر): 10 میچز کی پابندی اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ۔

ناہوئل مولینا (کھلاڑی): 7 میچز کے لیے معطلی اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ۔

تھیاگو الماڈا اور پابلو مارٹن پائز گاویرا (گاوی): 1، 1 میچ کی پابندی اور 30، 30 ہزار ڈالر جرمانہ۔

روبرٹو آیالا (ٹیم آفیشل): 3 میچز کی معطلی اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ۔

اس کے علاوہ فیفا نے مختلف انضباطی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) پر بھی مجموعی طور پر 3 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ فیفا نے تمام کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کو میدان کے اندر اور باہر کھیل کے روح اور ڈسپلن کا احترام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔