گجرات میں معروف عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی فائرنگ سے جاں بحق

مولانا طلحہ رضوی مدرسے میں قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا

August 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گجرات کے علاقے شادیوال میں معروف مذہبی شخصیت اور عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی مدرسے میں قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد مولانا طلحہ رضوی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے دستیاب شواہد اور دیگر معلومات کی بنیاد پر تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔