فتنہ الہندوستان کی مبینہ دہشت گرد لائبہ نذر سے اہلخانہ کی لاتعلقی

ان کی بیٹی لائبہ نذر 8 جولائی کو گھر سے گئی تھی، جس کے بعد سے خاندان کا اس سے رابطہ نہیں ہوا۔

August 23, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی مبینہ دہشت گرد لائبہ نذر کے اہلخانہ نے اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تربت کے رہائشی نذر محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی بیٹی لائبہ نذر 8 جولائی کو گھر سے گئی تھی، جس کے بعد سے خاندان کا اس سے رابطہ نہیں ہوا۔

نذر محمد کے مطابق اہلخانہ کو اس وقت معلوم نہیں کہ لائبہ نذر کہاں موجود ہے اور کن افراد کے ساتھ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی بیٹی کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے کسی بھی عمل سے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اہلخانہ کی جانب سے سامنے آنے والے اس بیان کو دہشت گردی اور غیرقانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لائبہ نذر سے متعلق معلومات اور اس کے مبینہ روابط کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔