امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح
58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ پاکستانی نوجوان عادل شہزاد سے شادی کی ہے۔
فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)
کراچی: پاکستانی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں، اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں نے نکاح کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ پاکستانی نوجوان عادل شہزاد سے شادی کی ہے۔
عادل شہزاد کے مطابق دونوں کی ملاقات تقریباً تین سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ ابتدا میں فیس بک پر ہونے والی بات چیت رفتہ رفتہ گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اور بعد ازاں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
روزانا مرینا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد کے ساتھ نکاح کیا ہے۔
خاتون کے مطابق پاکستان آنے اور شادی کرنے کا فیصلہ ان کی اپنی رضامندی سے ہوا، جبکہ نکاح سے قبل انہوں نے اسلام بھی قبول کیا۔
اس منفرد شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور آرا سامنے آرہی ہیں۔