سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات بھی دے دیے
مانچسٹر سٹی نے فرانس کے کلب لِل سے مراکش کے مڈفیلڈر ایوب بوعادی کو 5 سال کے لیے 10 کروڑ یورو میں سائن کرلیا
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں متروکہ وقف املاک کی مکمل نگہداشت، تحفظ اور جائز استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں بڑا اضافہ کر دیا ہے اور انہیں بطور ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ اقلیتی امور سندھ کی جانب سے باقاعدہ خصوصی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد اقلیتوں کے حقوق اور ان سے وابستہ تاریخی و مذہبی اثاثوں کو ہر قسم کے ناجائز قبضوں اور ضائع ہونے سے بچانا ہے۔
نئے جاری کردہ احکامات کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز اب اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں موجود تمام متروکہ وقف املاک کے تمام تر امور کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ ان نئے اختیارات کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں قائم تجارتی، زرعی اور مذہبی املاک کے مکمل انتظامی، مالی اور دیکھ بھال کے امور کا ذمہ دار بنایا گیا ہے تاکہ ان املاک کا بہتر نظام قائم کیا جا سکے اور انتظامی سطح پر شفافیت لائی جا سکے۔