شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو
شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو

چینی بیلٹ اینڈ روڈ کامتبادل منصوبہ بھی سامنے آگیا

 

واشنگٹن :امریکہ نے چین کے تجویز کردہ منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کے متبادل ایک نئے ادارے کےقیام کیلئے کام کر رہا ہے،جو چین کا مقابلہ کرنے کیلئے مختلف ممالک کو بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ فراہم کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ دنوں امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع برائے ایشیا رینڈل جی شریور نے بھی امریکہ بھارت مذاکرات کے بارے میں ایک اجلاس میں اظہار خیال کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی چینی سمندر میں فوجی کارروائیاں اور بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے کو دیکھتے ہوئے ہمیں بھی بیلٹ اینڈ روڈ کے متبادل منصوبے کی ضرورت ہے، ہم اس سلسلے میں بھارت سے بات کر رہے ہیں اور یہی وہ بات چیت ہے جو امریکہ بھارت مذاکرات دہلی میں ہو گی۔