عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ کے پیش نہ ہونے پراظہار برہمی کیا۔فائل فوٹو
عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ کے پیش نہ ہونے پراظہار برہمی کیا۔فائل فوٹو

وعدہ معاف گواہ قیصرامین بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ قیصرامین بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس پرسماعت ہوئی،خواجہ برادران اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ کے پیش نہ ہونے پراظہار برہمی کیا اورقیصرامین بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نے قیصر امین کے پیش نہ ہونے پر چیئرمین نیب سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت8 جولائی تک ملتوی کردی۔