پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بلے بازی۔بابراعظم کی نصف سینچری

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بلے بازی جاری ہے۔ شان مسعود اورعابد علی نے بیٹنگ کا آغازکیا۔

پاکستان نے کھانے کے وقفے پر25اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر53رنز بنائے تھے ۔عابد علی16رنزبنا کرآرچرکا نشانہ بنے،کپتان اظہرعلی بغیر رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے49اوورز میں139رنز بنا لیے، شان مسعود46رنزپرکھیل رہے ہیں جبکہ بابر اعظم 69 رنز بنا کرکریزپرموجود ہیں۔

ٹاس کے بعد مختصر بات کرتے ہوئے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں 3 فاسٹ بالرزاور2اسپنرشامل کیے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم ہی پاکستان کےخلاف کھیلےگی۔

انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان اظہرعلی،عابدعلی، بابراعظم، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے مابین گزشتہ پانچ سالوں میں تیسری ٹیسٹ سیریز ہے۔ پاکستان 1996 کے بعد انگلینڈ میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا۔