ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے جس پرعالمی دنیا بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے, پابندیاں ہٹنے کے بعد کاروبار زندگی معمول پرآ گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار495 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 539 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 84 ہزار660 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اوراموات 6 ہزار97 ہو گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں فعال کیسزکی تعداد 17 ہزار799 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں فعال کیسزکی تعداد 17 ہزار799 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار849، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار477، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34692 ، بلوچستان میں تعداد 11906 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15261، ا?زاد جموں وکشمیر 2141، گلگت میں 2334 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار495 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 584 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار357 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔