علامہ اقبال ٹورنامنٹ میں رائل الیون کی فاتح

0

اسلام آباد (امت نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیڈنگ یونٹ اور رائل الیون کی ٹیمیں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیڈنگ یونٹ نے کالونی فائیٹر کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، کالونی فائیٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے، احمد نے 19 رنز اور قادر نے 23 رنز بنائے، مظہر نے دو کھلاڑی آئوٹ کئے ، لیڈنگ یونٹ نیجواب میں مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، حارث نے 30 رنز اور دانش 32 رنز بنائے، احسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، دوسرے میچ میں رائل الیون نے سروے آف پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔ سروے آف پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے سہیل نے 34 رنز نے بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More