جامعہ کراچی میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (19-2018) میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ 23تا27جولائی تک تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم و پراسپیکٹس کیلئے www.uokadmission.edu.pkپر رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More