اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں- عامر خان

0

برمنگھم (امت نیوز) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ سیموئیل ورگاس اچھا فائٹر ہے، انہوں نے کہا کہ فائٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ فائٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ بلاشبہ سیموئل ورگاس ایک اچھا باکسر اور فائٹر ہے۔ عامر خان نے کہا کہ فائٹ کے دوران انہوں نے اپنی تمام تر توجہ فائٹ پر مرکوز رکھی اور مکوں کا استعمال ٹھیک وقت پر کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ اس موقع پر اہل خانہ نے بھی عامر خان کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا، ان کی والدہ فلک خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں جبکہ بہن ماریہ خان نے کہا کہ عامر بھائی کی فتح کیلئے سب دعا کر رہے تھے جس کا نتیجہ انکو فتح کی صورت میں ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More