ہاکی فیڈریشن ذاتی خواہشات پر نہیں چل سکتی-نوید عالم

0

لاہور(امت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک سابق اولمپئین نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک ادارہ ہے جس کو ذاتی خوہشات پر نہیں بلکہ کارکردگی پر چلایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بیان پر شوکاز نوٹس پر صرف کانگریس میٹنگ اور کانگریس لیڈز کو جوابدہ ہوں، دوست نواز پالیسیوں کو بھول کر قومی کھیل کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جاتا تو بہتر ہوتا،ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پی ایچ ایف،سابق ورلڈ چیمپئین اولمپئین نوید عالم نے کہا کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کو اہمیت دینا نہیں چاہتا، شوکاز نوٹس ایک مزاحیہ تحریر ہے جس کا جواب کانگریس میٹنگ میں دونگا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More