آج کی دعا

0

جب کسی دشمن کا خوف ہو
جب کسی دشمن کی طرف سے تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو تو یہ دعا کریں:
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ
ترجمہ : یا اللہ! ہم آپ کو ان کے مقابلے میں رکھتے ہیں اور ان کے شر سے آپ کی پناہ مانگتے ہیں۔ (ابن السنّی ص 89)
اگر کسی دشمن کی طرف سے اطلاع ملے کہ وہ تکلیف پہنچانا چاہتا ہے تو یہ دعا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے:
اَللّٰھُمَّ اکْفِنَاہُ بِمَا شِئْتَ۔ (حصن حصین ص 148)
ترجمہ : یا اللہ ! اس کے مقابلے میں آپ میرے لئے کافی ہو جائیے جس طرح آپ چاہیں۔
یہ دعا بھی دشمن کے خوف کے وقت پڑھی جاسکتی ہے
اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اللّٰہُ اَعَزُّمِنْ خَلْقِہٖ جَمِیْعاً اللّٰہُ اَعَزُّمِمَّا اَخَافُ وَاَحْذَرُ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْمُمْسِکُ السَّمَآئَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ مِنْ شَرِّ عَبْدِکَ فُلَانٍ وَّ جُنُوْدِہٖ وَ اَتْبَاعِہٖ وَاَشْیَاعِہٖ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اللّٰھُمَّ کُنْ لِّیْ جَارًا مِّنْ شَرِّھِمْ جَلَّ ثَنَاؤُکَ وَعَزَّجَارُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ۔(حصن حصین)
ترجمہ : اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اپنی ساری مخلوق سے زیادہ زبردست ہے، اللہ ان تمام چیزوں پر غالب ہے، جن کا مجھے خوف یا اندیشہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جس نے آسمان کو زمین پر اپنے حکم کے بغیر گرنے سے روکا، میں اس کی پناہ مانگتا ہوں، (اے اللہ) آپ کے فلان بندے کے شر سے اور اس کے لشکر، اس کے متبعین اور اس کے حمایتیوں کے شر سے خواہ وہ جنات ہوں یا انسان، یا اللہ ! ان سب کے شر سے میرے محافظ بن جائیے، آپ کی تعریف بڑی ہے، آپ کی پناہ سب پر غالب ہے اور آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More