بھارتی سورما ئوں کو سبق سیکھانے گرین اسکواڈ تیار

0

دبئی (امت نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں (آج) اتوار کو مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ بنگلہ دیش کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج اتوار کو سپر فور مرحلے کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، دبئی کے مقام پر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچ میں گرین شرٹس کو بھارتی سورمائوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، شکست کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ سپر فور مرحلے کے میچ میں روایتی حریف کو ہرا کر بدلہ چکانے کیلئے پر جوش ہیں، دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More