پی ٹی آئی سوات کے سینئرنائب صدر کا آزادالیکشن لڑنے کا اعلان

0

سوات (بیورو رپورٹ) سوات کے حلقہ پی کے 7کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے نظریاتی رہنما نظر انداز کرنے پر پارٹی میں پھوٹ پڑگئی ،ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ڈھیرئی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ پارٹی امیدوار حاجی فضل مولا کے مقابلے میں ناراض رہنماؤں نے سعید خان ڈھیرئی کی حمایت کردی۔حاجی فضل مولا کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 7 کے کارکنوں اور تحصیل کبل کے عوام کا ایک گرینڈ جرگہ ڈھیرئ ہاؤس میں منعقد ہوا جرگہ میں جس میں تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدرسعید خان ڈھیرئی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور الیکشن کمیشن سے جیپ کا انتخابی نشان بھی حاصل کرلیا سعید خان ڈھیرئی کو پس پردہ کئی ناراض رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More