سچے خوابوں کے سنہرے واقعات

0

حضورؐ کو سیدہ عائشہؓ خواب میں دکھائی گئیں:
سیدہ عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اقدسؐ نے مجھ سے فرمایا:
’’مجھے تم خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئیں۔ ایک شخص تمہیں ریشم کے پارچے میں اٹھائے ہوئے تھا۔ اس نے (مجھ سے) کہا کہ یہ آپ کی بیوی ہے۔ اس کے (چہرے) سے پردہ ہٹائیں۔ میں نے پردہ اٹھایا تو وہ تمہی تھیں۔ میں نے سوچا اگر یہ خواب خدا کی طرف سے ہے تو پھر وہ خود ہی انجام تک پہنچائے گا۔‘‘
خواب میں نبی اکرمؐ کو سیدہ عائشہؓ دکھائی گئی تھیں۔ اس سے سیدہ عائشہؓ کی فضیلت، عظمت اور طہارت اجاگر ہوتی ہے۔ منافقوں نے ان پر تہمت لگائی تو رب تعالیٰ نے سورئہ نور میں ان کی پاکبازی اور طہارت کا اعلان کر دیا۔ ریشم کے ٹکڑے میں لپٹے ہونے کا مطلب یہ تھا کہ آپؐ ان سے نکاح کریں گے۔ ریشمی لباس پہننا عورتوں کے لئے جائز ہے، اس وجہ سے سیدہ عائشہؓ کو ریشمکے پارچے میں دکھایا گیا۔
خواب میں عورت نظر آئے تو اس سے یہ مراد ہوتا ہے کہ دنیا حاصل ہوگی۔ رزق میں فراخی ہو گی۔
امام ابن سیرینؒ کا کہنا ہے: خواب میں ریشم کا دیکھنا اس امر کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ مال میں وسعت ملے گی، خیر و برکت، عزت و مرتبہ، ریاست اور بزرگی نصیب ہوگی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More