آئی جی سندھ کا اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر-گروہوں کیخلاف اعلان جنگ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف اقدامات و حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ آئی جی نے ہدایت دی کہ اسٹریٹ کرائمز و ان میں ملوث عناصر و گروہوں کیخلاف جنگ کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کمانڈنٹ ایس ایس یو، آر آر ایف اور ایس آرپی سے انسداد اسٹریٹ کرائم کیلئے افرادی قوت طلب کرلی جس پر ایس ایو نے 250،آرآرایف نے 150جبکہ ایس آر پی نے ہزار افسران وجوانوں پر مشتمل افرادی قوت بمعہ وہیکلز کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر دیں، تاکہ جرائم کیخلاف پولیس اقدامات کو مزید سخت اورنتیجہ خیز بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کے افسران کی گاڑیاں بھی مخصوص پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے اسنیپ چیکنگ میں حصہ لیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کراچی پولیس کو 300 موٹر سائیکلیں دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ ضلعی سطح پر موبائل فونز ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے چوری و چھینے گئے موبائل فونزکی خرید وفروخت کی روک تھام و ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر آپریشنل و انویسٹی گیشن پولیس کے جملہ اقدامات کو مزید تقویت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جرائم کیخلاف پولیس کی مدد یا اطلاع دینے والے شہریوں کو ناصرف انعام بلکہ شاباش بھی دی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More