اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

العلیم جل جلالہ
ترجمہ: بہت وسیع علم والا
عدد: 150
خواص:
1۔ جو شخص کثرت سے ’’یا علیم‘‘ کا ورد کرے گا، حق تعالیٰ اس پر علم و معرفت کے دروازے کھول دے گا اور جو کچھ رب تعالیٰ سے مانگے گا، جلد ملے گا اور حافظہ قوی ہوگا۔
2۔ جو کوئی اس اسم مبارک کو دل میں پڑھے، صاحب معرفت ہو جائے اور اگر فرض نماز کے بعد ڈیڑھ سو بار پڑھا کرے، صاحب یقین ہو جائے۔
3۔ جو کوئی نماز کے بعد سو بار ’’یا عالم الغیب‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ اس کو صاحب کشف بنا دے گا۔
4۔ جو استخارہ کرنا چاہے، شب جمعہ کو نماز کے بعد سو بار مسجد میں پڑھ کر سو رہے، مطلوبہ حال سے آگاہی پالے گا۔
5۔ جو کچھ نامعلوم امر دریافت کرنا چاہے، اول دو رکعت نماز پڑھے، پھر درود شریف پھر ’’سبحانک لاعلم…تا… الحکیم‘‘ ستر بار پڑھ کر ’’یا علیم علمنی یا خبیر اخبرنی یا مبین بین لی‘‘ سو سو بار پڑھ کر اپنا مطلب تصور کرکے لیٹ جائے۔ اگر نیند نہ آئے تو اٹھ کر کسی مجمع میں چلا جائے، وہاں لوگوں کی باتوں سے بطریق اشارہ مطلب معلوم کرے۔
6۔ جو ہر نماز کے بعد ایک سو بار ’’یا عالم الغیب والشھادۃ‘‘ کو معمول بنائے گا۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو صاحب کشف ہو جائے گا۔
7۔ جو ’’یا عَلاّم الغیوب‘‘ کو اس قدر پڑھے کہ اس پر حال طاری ہو جائے، اس کی روح عالم علوی کی طرف پرواز کرتی ہے۔
المعز جل جلالہ
ترجمہ: عزت دینے والا
عدد: 117 ۔۔۔۔۔۔
خواص
(1) جو شخص پیر یا جمعہ کی رات مغرب کے بعد چالیس بار پڑھے گا، رب تعالی اس کی ہیبت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا۔
(2) جو شخص نماز عشاء کے بعد پیر یا جمعہ کی رات ایک سو چالیس بار پڑھے گا، رب تعالی اس کی ہیبت و حرمت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا اور وہ رب تعالی کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا اور اسی کی پناہ میں رہے گا۔ جو ایک سو چالیس دن تک اکتالیس بار ہر روز بلاناغہ پڑھے گا، دنیا و آخرت میں عزت پائے گا، پڑھنے کا آغاز پیر یا جمعہ کی شب سے کرے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More