دوطرفہ سیریز نہ کھیلنا بھارتی موقف منافقانہ قرار

0

ابو ظہبی(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے کھیلنے کے باوجود دوطرفہ سیریز کھیلنے سے بھارت کے موقف کو منافقانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہم سے آئی سی سی کے مقابلوں میں تو کھیلتا ہے لیکن دوطرفہ سیریز نہیں معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے بھارت کے سخت موقف میں نرمی کا کوئی امکان نہیں ۔ایک انٹرویومیں احسان مانی نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت زیادہ منافقت سے کام لیا جا رہا ہے ٗ بھارت ہم سے آئی سی سی کے مقابلوں میں تو کھیلتا ہے لیکن دوطرفہ سیریز نہیں ٗ اس معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز سے دونوں ملکوں کے بورڈز کو بہت زیادہ مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے تاہم ہم مالی فائدے کی وجہ سے دوطرفہ سیریز کی بحالی نہیں چاہتے بلکہ اگر وسیع تر تناظر میں دیکھا جائے تو اس سے کھیل کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کو دیکھنے والے دنیا میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا اگر بھارتی حکومت اپنے عوام کو ان سنسنی خیز مقابلوں سے محروم رکھنا چاہتی ہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے بھارت کے سخت موقف میں نرمی کا کوئی امکان نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More