اسما الحسنہ-مشکلات کا حل

0

دشمن کے شر سے حفاظت:
1۔ جو شخص دشمن سے بچنے کیلئے بھاگتے وقت کثرت سے القدوس پڑھے گا، محفوظ رہے گا اور جو تین سو انیس بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلا دے، دشمن مہربان ہو جائے۔
2۔ جو شخص السلام کو وظیفہ بنائے یا لکھ کر پاس رکھے، دشمن سے نڈر رہے اور اگر چھ سو نوے بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے، دشمن مہربان ہو۔
3۔ جو شخص متواتر سات دن تک ایک ہزار بار یا عزیز پڑھے گا، اس کا دشمن اگر ناحق اور ظالم ہوگا تو ہلاک ہو جائے گا اور اگر کسی لشکر کی طرف ہاتھ کا اشارہ کرکے ستر بار پڑھے، وہ لشکر خدا تعالیٰ کے حکم سے شکست کھائے گا۔
4۔ جو کوئی دشمن سے ڈرتا ہو، وہ المتکبر کو پڑھنے پر مداومت کرے تو دشمن کی زبان بدگوئی بند ہو گی۔
5۔ جو کوئی لڑائی میں تین سو بار الخالق پڑھے، اس کا دشمن مغلوب ہو۔
6۔ جس شخص کو دشمنوں سے خطرہ ہو، وہ سورج نکلتے وقت اور رات کے آخری حصے میں دشمنوں کی ناکامی کیلئے ان الفاظ کو ایک سو بار پڑھے۔
یا جبار یا قھار یا ذا البطش الشدید
پھر کہے
خذ حقی ممن ظلمنی و عَدَا عَلیّ
دشمن کو مغلوب کرنے کیلئے یا قھار کا سو بار پڑھنا بہت مفید ہے۔
7۔ جو شخص ہر روز تیس بار القابض پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن پر فتح پائے گا۔ جو کوئی القابض کو آدھی رات کے وقت پڑھا کرے، دشمن اس کا مقہور ہوگا۔(جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More