سپریم کورٹ کے احکامات پر سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات مکمل

0

پشاور(نمائندہ امت) سپریم کورٹ کے احکامات پر سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں کمیشن نے تمام سرکاری اور غیرسرکاری99 افراد پر مشتمل بیانات ریکارڈ کرلیے ۔فوکل پرسن کمیشن کے مطابق ریکارڈ کیے گئے بیانات کے ٹی او آر مرتب کرکے وزرات دفاع کو جواب کے لیے بجھوائے جارہے ہیں۔20 دسمبر تک سانحہ کی رپورٹ مرتب کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کو بجھوائی جائی گی۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق بیانات قلم بند کرنے والوں میں آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں شہید اورزخمی ہونے والے طلباء کے والدین، زخمی طلباء اور انکے رشتہ دار شامل ہیں جبکہ سی ٹٰی ڈی اور صوبائی حکومت نے بھی اپنا ریکارڈ فراہم کر دیا جبکہ بعض اہلکاروں کے بیانات بھی قلم بند کئے گئیہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More