کابل میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ-12اہلکار ہلاک

0

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرخودکش حملے کے نتیجے میں 12 انٹیلی جنس اہلکار ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان میں دارالحکومت کابل کے ضلع پغمان سے گزرنے والے افغان انٹیلی جنس ایجنسی اور نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی کی آپریشنل ٹیم کے قافلے کوخودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا،دھماکا خیز مواد سے بھری کار سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ہوکر زور دار دھماکے سے اڑایا گیا۔ قافلے میں شامل دیگر اہلکار زخمی ہوگئے،افغان حکومت کی جانب سے خودکش دھماکے میں 6 انٹیلی جنس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت، زخمیوں کی تعداد اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کے شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا، سیکیورٹی اداروں نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری میں عمل میں نہیں آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More