اب کوئی ہمیں نہیں کہےگا ہم ڈومور بتائیں گے- شہریار آفریدی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہےکہ اب اس ملک کو کوئی ڈومور نہیں کہے گا اور ہم دنیا کو ڈومور بتائیں گے۔اسلام آباد میں نجی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ عہدے اور دولت کو عزت کی بنیاد نہ بنائیں، اب اس ملک کو کوئی نہیں کہے گا ڈو مور، ہم دنیا کو بتائیں گے ڈو مور۔ قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہے، جو ریاست کو عزت دے گا ہم اس کو عزت دیں گے، اور جو ریاست کو چیلنج کرےگا ریاست بھی ان سے نمٹے گی۔تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ جنہوں نے ریاست کی زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف آپریشن ہے، یہ آپریشن ذاتی ملکیت والوں کے خلاف نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More