ہنسنا کیسا؟کھل کر روبھی نہیں سکتے-نوازشریف

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک وقت تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کافی معاملات پر کھل کر بات کیا کرتے تھے، لیکن اب معاملہ کچھ مختلف ہے اور نواز شریف کچھ خاموش نظر آتے ہیں، جسے صحافیوں نے بھی محسوس کیا۔منگل کو بھی سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوال کیا کہ آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیا ہے اور آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے۔جس پر نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا،ہنسنا کیسا؟ ہم تو کُھل کر رو بھی نہیں سکے۔بعدازاں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے سابق وزیراعظم پلٹے اور صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا،میں معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے، مگر دل سے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More