قوت حافظہ کیلئے مفید نسخے

0

طالبعلم کو اپنی قوت حافظہ بڑھانے کیلئے ان باتوں پر عمل کرنا چاہئے۔ گناہوں سے اپنے آپ کو بچائے۔ والدین اور اساتذہ کی دعائیں لے۔ جو سیکھا ہے وہ دوسروں کو سکھائے، جتنا دوسروں کو سکھائیں گے اتنا ہی علم بڑھے گا۔ بادام اور شہد کا استعمال کرے۔ عشاء کے بعد جلدی سو جائے، فجر سے پہلے اٹھ کر مطالعہ تکرار کرے۔ کھانا آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھائے۔ گندگی، بدبو سے دور رہے۔ اپنا کمرہ، بیت الخلا، باورچی خانہ، بستر، کتابیں صاف ستھری رکھے اور خوشبو استعمال کرے۔
ایک حبشی حضرت سعید بن مسیبؒ کے پاس کوئی مسئلہ دریافت کرنے کیلئے حاضر ہوا، تو حضرت سعید بن مسیبؒ نے اس کی تسلی کیلئے فرمایا: ’’تم اپنے کالے ہونے پر غم نہ کرو، کیوں کہ کالے لوگوں میں تین بزرگ ایسے ہیں، جو لوگوں میں سب سے بہتر تھے: حضرت بلال حبشیؓ۔ حضرت مہجعؓ جوحضرت عمر بن خطابؓ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
حضرت لقمانؑ ایک روز ایک بڑی مجلس میں لوگوں کو حکمت کی باتیں سنا رہے تھے، ایک شخص آیا اور اس نے سوال کیا کہ کیا تم وہی نہیں، جو میرے ساتھ فلاں جنگل میں بکریاں چرایا کرتے تھے؟
حضرت لقمانؑ نے فرمایا: ہاں! میں وہی ہوں۔ اس شخص نے پوچھا کہ پھر آپ یہ مقام کیسے حاصل ہوا کہ تمام لوگ آپ کی تعظیم کرتے ہیں اور آپ کے کلمات سننے کیلئے دور دور سے جمع ہوتے ہیں؟ حضرت لقمانؑ نے فرمایا: اس کا سبب میرے دو کام ہیں۔ ایک ہمیشہ سچ
بولنا اور دوسرے فضول باتوں سے اجتناب کرنا۔
اور ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت لقمانؑ نے فرمایا: چند کام ایسے ہیں جنہوں نے مجھے اس درجہ پر پہنچایا، اگر تم اختیار کرلو تو تمہیں بھی یہی درجہ مقام حاصل ہوجائے گا۔ وہ کام یہ ہیں:
-1 اپنی نگاہ کو پست رکھنا۔ -2 زبان کو بند رکھنا۔ -3 حلال روزی پر قناعت کرنا۔ -4 اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنا۔ -5 بات میں سچائی پر قائم رہنا۔ -6 عہد کو پورا کرنا۔ -7 مہمان کا اکرام کرنا۔ -8 پڑوسی کی حفاظت کرنا۔ -9 فضول کام اور کلام کو چھوڑ دینا۔
(معارف القرآن: 30.3/8)
طلبہ کو چاہئے کہ ہر نماز کے بعد اس دعا کو عاجزی اور طلب کے ساتھ گڑ گڑا کر مانگیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More