حیدر آباد ٹراما سینٹر کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں ضم کرنے کا فیصلہ

0

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ٹراما سینٹر کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ضم کرنے اور اسے جلدی امراض (ڈرماٹولوجی) سے متعلق علاج کا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت ٹراما سینٹر حیدرآباد کو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ضم کرنے سے متعلق ایک اجلاس شہباز ہال میں منعقد ہوا۔ کمشنر محمد عباس بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹراما سینٹر کو لمس کے حوالے کرنے سے متعلق صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کو بھیجی گئی تجویز منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹراما سینٹر حیدرآباد کو جلدی امراض (ڈرماٹولوجی ) سے متعلق علاج کا اسپتال بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More