آج کی دعا

0

نکاح کے وقت
جب کوئی شخص اپنے لڑکے کا نکاح کرے تو اسے اپنے سامنے بٹھاکر یہ دعا دے:
لَاجَعَلَکَ اللّٰہُ عَلَیَّ فِتْنَۃً فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
(عمل الیوم واللیلہ لابن السنی ص 113)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ تمہیں میرے لئے دنیا وآخرت میں فتنہ نہ بنائے۔
نئی سواری خریدنے پر
جب کوئی شخص نئی سواری خریدے تو اس پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِھَا وَخَیْرِمَاجَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّمَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ۔
ترجمہ: یا اللہ! میں آپ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور آپ نے اس کو جن صفات کے ساتھ پیدا فرمایا ہے ان کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور اس کے شر سے اور جن صفات کے ساتھ آپ نے اسے پیدا کیا ہے ان کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More