امریکی شہریت رکھنے والے میئر حیدر آباد طیب حسین رخصت پر روانہ

0

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) امریکی شہریت رکھنے والے میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سید طیب حسین رخصت پر چلے گئے، ان کی جگہ ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے چارج سنبھال لیا ہے، میئر طیب حسین کی واپسی کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں، ایم کیو ایم کے حلقوں میں بھی سمجھا جا رہا ہے کہ ان کے واپس لوٹنے کا کم ہی امکان ہے۔ سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ کے دستخطوں سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سید طیب حسین یکم جنوری سے 22 جنوری تک امریکا چلے گئے ہیں جن کی جگہ ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی کو قائم مقام میئر کی حیثیت سے چارج دےا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ میئر کا امریکا کا نجی دورہ ہے، یاد رہے کہ میئر طیب حسین امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں اور اس سے پہلے امریکی شہریت رکھتے ہوئے بھی وہ ممبر قومی اسمبلی بھی رہے ہیں، کچھ عرصے سے ایم کیو ایم کی صفوں میں میئر طیب حسین سے اختلافات کی خبریں سنی جا رہی ہیں اس لئے ان کے امریکا جانے کے بعد چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے واپس لوٹیں گے یا نہیں۔ دریں اثناءمیئر کے رخصت پر جانے کے بعد ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے میئر کا چارچ سنبھال کر باضابطہ طور پر کام کا آغاز کردیا ہے، ان سے مختلف یو سیز چیئرمینز نے ملاقاتیں کیں، قائم مقام مئیر سید سہیل مشہدی نے کہا کہ تمام یو سیز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کام کرنا میرا نصیب العین ہے اور میں بلا امتیاز شہر کی تمام یوسیز میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر یقین رکھتا ہوں اس حوالے سے یو سیز چیر مینز جوکہ بلدیہ کونسل کے ممبر زاور میرے دست بازو ہیں وہ اپنے مسلئے کے لئے ہمہ وقت مجھ سے رابطہ میں ر ہیں میرے دروازے ان کے لئے ہر وقت کھلے ہیں کیونکہ وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں وہی بہتر طور پر عوامی مسائل سے مجھے آگاہ کر سکتے ہےں ، تمام ےو سےز چئےر مےنز نے ان خےالات سے اتفاق کرتے ہوئے انہےں اپنے ہر ممکن تعاون کا ےقےن دلایا۔ بعد ازاں قائم مقام مئےر حیدرآباد سید سہیل مشہدی نے شہر کا دورہ بھی کیا ،اس موقع پر یوسیز چیئرمینزرفیق اجمیری، جاوید جبار، ارسلان حیدرانقلابی ،جمےل نور،ماجد خان،،ارشد ملک،عمران بشیر،عادل جیپوری،عدنان خانزادہ ،اسلم ببو، راشد انجم بلدیاتی افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More