قومی ٹیم سنچورین میں ڈیم فنڈ تقریب میں شرکت کریگی

0

سنچورین(خبر ایجنسی )ڈیم فنڈ کے اگلے مرحلے میں قومی کرکٹ ٹیم بھی حصہ لے گی جس کے لیے 4 فروری کو سنچورین میں ڈیم فنڈ تقریب ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رہنما تحریک انصاف سینیٹرفیصل جاوید شرکت کریں گے، تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔تقریب میں عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور بال نیلامی میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے اورپاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے، ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے،اسی ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر پاکستان میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More