راولپنڈی میں اسکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے- کوچ خالد خان

0

راولپنڈی (امت نیوز) انٹرنیشنل کوچ خالد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان سکواش فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے، قومی کھلاڑی فرحان ہاشمی کا تعلق بھی راولپنڈی سے جنہوں نے ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کرتے ہیں۔ سکواش فیڈریشن ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں سکواش کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More