پی ایس ایل فور کیلئے کمنٹری پینل تیار

0

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل فور کیلئے کمنٹری پینل تیار کرلیا گیا۔گریم استمھ اور میتھیو ہیڈن بھی لیگ کا حصہ بن گئے۔دیگر نامور تبصرہ نگار شامل کئے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ فور میں گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، رمیزراجہ، ڈینی موریسن اور مائیکل سلیٹر سمیت دیگر سابق کھلاڑی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، رمیزراجہ، ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر بازید خان، ایلن وکنز اور کیپلر ویسلز کمنٹری پینل میں شامل ہیں، گریم اسمتھ پہلے 2 ہفتوں کیلیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے، میتھیو ہیڈن پہلے ہفتے کیلئے دستیاب ہوں گے۔گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ ہی پرجوش لمحات دیکھنے کو ملتے ہیں، پی ایس ایل کے مقابلے بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گے، گزشتہ تینوں ایونٹس کے میچز پر نظر رہی ہے، باصلاحیت پاکستانی کرکٹرز کو انٹرنیشنل اسٹارز کے ساتھ صلاحیتوں کا اظہار کرتے دیکھنے کا منتظر ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More