کین ولیمسن آج بطور کپتان نیا اعزاز حاصل کرینگے

0

ہملٹن (اسپورٹس ڈیسک) کین ولیمسن (آج) جمعرات کو بطور کپتان زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے مشترکہ طور پر تیسرے کیوی کھلاڑی بن جائیں گے، وہ بھارت کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کریں گے، یہ ان کا بحیثیت کپتان 62واں ایک روزہ میچ ہو گا اور اس طرح وہ برینڈن میک کولم کے ہم پلہ ہو جائیں گے، انہیں بھی بطور قائد ملک کی طرف سے 62 ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سٹیفن فلیمنگ 218 میچز کھیل کر سرفہرست ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More