’’کیربین خواتین اپنی فٹنس پر زیادہ فوکس کرتی ہیں‘‘

0

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈین کپتان میریسا ایگیولیرا نے کیربیبن خواتین کی سپر فٹنس کے حوالے سے بتایا کہ کیربین خواتین اپنی فٹنس پر زیادہ فوکس کرتی ہیں۔پاور ہٹنگ کیلئے جیم میں روزانہ وردش ضروری ہے۔سائوتھ اینڈ کلب میں پریس کانفرنس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بسمہ معروف اور ویسٹ انڈین کپتان میریسا ایگیولیرا نے ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن کرایا۔پریس کانفرنس کے دوران ویسٹ انڈین کپتان میریسا کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری بھرپور ہے، پاکستان کیساتھ سیریز دلچسپ ہوگی، پاکستانیوں کی مہمان نوازی شاندار ہے، دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان میں کرکٹ بحالی کے متعلق سوچنا ہوگا، پاکستان آنے کے لیے کھلاڑیوں نے مشاورت کی، تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا، پاکستان میں سکیورٹی انتظامات شاندار ہیں، ہمیں یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More