کراچی میں سکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی کی کلین چٹ

0

کراچی (خبر ایجنسی)کراچی میں سکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی کی کلین چٹ دیدی ہے۔کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوس سنیر نے پاکستان میں سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ڈیوس سنیر ان دنوں پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز سے متعلق سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈیوس نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ایس ایل میچز سے متعلق یہاں سیکیورٹی منصوبے کو دیکھا ہے اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بہترین اور اطمینان بخش ہیں۔ڈیوس سنیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ایس ایل میچز مذکورہ سیکیورٹی منصوبے کے تحت ہوں تو یہ کامیاب ایونٹ ہوگا اور ہم یہاں میچز کے بعد آئی سی سی کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More