پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں اپنا راعب برقرار رکھنے کیلئے پرعزم

0

کیپ ٹاؤن(اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے تین میچوں کی سیریز جیتنے کے لئے بیانات دیئے ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 3 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین دنیا کی مختلف گراؤنڈز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے ساؤتھ افریقہ کا پلڑا بھاری ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 11ٹی ٹونٹی میچز ہوئے جن میں سے پاکستان نے پانچ میچز جیتے اور چھ میں شکستہوئ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More