پی ایس ایل- پاکستان میں میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر

0

کراچی (امت نیوز) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل رواں ہفتے شروع ہو گا اور ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ بھی کرائی جا سکے گی۔ لیگ انتظامیہ نے کراچی اور لاہور میں میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جنہیں رواں ہفتے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ 500 روپے کا ہو گا، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے تک ہو گی جبکہ ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو شیڈول تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک مالیت کے ہوں گے۔ کراچی میں ہونے والے میچز 7، 10، 13، 15 مارچ کو ہوں گے جبکہ 17 مارچ کو فائنل کی میزبانی بھی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More