ناہیدہ خان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کے ہزار رنز مکمل

0

دبئی (امت نیوز) پاکستان ویمن ٹیم کی آل رائونڈر ناہیدہ خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 15 رنز بنا کر ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔ انہوں نے 51 میچز میں 1003 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More