انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

0

سینٹ لوشیا(اسپورٹس ڈیسک) جو رئوٹ کی ناقابل شکست سنچری، ڈینلے اور جوز بٹلر کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی، انگلینڈ نے بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باعث اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹون کے نقصان پر 325 رنز بناکر 448 رنز کی مجموعی برتری قائم کرلی۔ میچ کے تیسرے انگلینڈ ٹیم کے بلے بازوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جو رئوٹ ناقابل شکست 111 رنز، جو ڈینلے 69 اور جوز بٹلر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جو رئوٹ نے جوز بٹلر کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 107 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن میزبان ٹیم کے خلاف مضبوط بنا دی، ویسٹ انڈیز کے کیمارئوچ، گبرائل ، پال اور جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ گراس آئس لٹ میں جاری آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 19 رنز سے دوبارہ شروع کی تو برنز 10 اور جیننگ 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔ برنز انگلینڈ کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں اضافہ کئے بغیر 10 رنز پر پال کی گیند پر جوزف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، جیننگ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23 رنز بناکر جوزف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More